مشرقِ وسطیٰ بحران سے معاہدے کے فریم ورک کی جانب؟

تہران (ویب ڈیسک)امریکہ اور ایران کے بیانات میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے بحران سے نکل کر ممکنہ معاہدے کے فریم ورک کی تشکیل کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

الجزیرہ کی تہران سے رپورٹ کے مطابق دونوں فریق اس بات کے اشارے دے رہے ہیں کہ وہ امن معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں، جبکہ سفارتی سطح پر ایک ایسے فریم ورک پر کام جاری ہے جو مستقبل میں حتمی معاہدے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی اولین ترجیح تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ہے، جس میں لبنان پر اسرائیلی حملے بھی شامل ہیں۔ تہران مرحلہ وار پیشرفت چاہتا ہے، جبکہ پابندیوں میں نرمی اور جوہری پروگرام سے متعلق معاملات اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ سمجھے جا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ تین سے چار دن انتہائی فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، جن سے واضح ہو جائے گا کہ آیا حقیقی پیشرفت ممکن ہے یا نہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال اس بات کی علامت ہے کہ خطہ بتدریج کشیدگی سے نکل کر ایک جامع معاہدے کے فریم ورک کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button