نیتن یاہو اور انقلابی گارڈز ایران امریکہ معاہدے میں ممکنہ رکاوٹیں قرار

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کیلئے سب سے بڑی رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

قطر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ نے الجزیرہ سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی کوششیں جاری ہیں، تاہم کئی ایسے فریق موجود ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز موجودہ صورتحال کے حامی نہیں، کیونکہ ثالثی کے ذریعے دونوں ممالک کے مؤقف کو قریب لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق معاہدہ حتمی ہونے تک کئی عوامل اس کے امکانات کو متاثر کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں فریق ایسا نتیجہ چاہتے ہیں جس میں وہ خود کو فاتح کے طور پر پیش کر سکیں، نہ کہ ایسا محسوس ہو کہ ان پر کوئی معاہدہ مسلط کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button