پاکستانی اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے۔
علی رضا نے اپنے والد کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے شیئر کی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بےشک ہم نے اللہ ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے مزید بتایا کہ ان کے والد کا اچانک انتقال ہوگیا ہے، اس کے ساتھ ہی اداکار نے والد کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی۔
علی رضا کی اس پوسٹ کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔



