حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری کی امید ہے،علی محمد خان

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری کی امید ہے۔

علی محمد خان نے کہا امید ہے آج حکومت اور اپوزیشن کی بیٹھک سے قوم کو خوشخبری ملے، کمیٹی میں پارٹی کو مشورہ دیا کہ لانگ مارچ ایک صورت میں مؤخر ہوسکتا ہے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پرعمل درآمد کروانے کی یقین دہانی کروائے، عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عظمیٰ خان اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہا کیا جائے، وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنے پر تیار ہوتی ہے تو فریقین کیلئے باعث عزت ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button