عمران خان کی رہائی صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ،علی محمد خان کا اپنی جماعت کو مشورہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے اپنی ہی جماعت کو مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس ہفتہ8گھنٹے طویل پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں اس نکتہ پہ تفصیلی بات کی اور پارٹی کو اپنا موقف دیاکہ عمران خان کی رہائی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے مزاکرات ہی واحد حل ہے۔ اس میں ہمیں اپنی ذاتی انا سے نکل کر ملکی مفاد و خان صاحب کی رہائی کو مقدم رکھنا چاہئے۔
میں نے اس ہفتہ 8 گھنٹہ طویل پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں اس نکتہ پہ تفصیلی بات کی اور پارٹی کو اپنا موقف دیاکہ عمران خان کی رہائی اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے مزاکرات ہی واحد حل ہے۔ اس میں ہمیں اپنی ذاتی انا سے نکل کر ملکی مفاد و خان صاحب کی رہائی کو مقدم رکھنا چاہئے۔
میں نے… https://t.co/dBSTEBqYJw
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) May 25, 2026
انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا کہ نہ اچکزئی صاحب وزیراعظم ہاؤس جائیں اور نہ وزیراعظم صاحب اپوزیشن چیمبر میں آئیں بلکہ ملاقات پارلیمان کے کانسٹی ٹیوشن روم میں کریں جو سب کاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور باقی اسیران یہ عید بھی جیل میں گزاریں گے۔ ایسے حالات میں ہمیں ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے نکل کر مسائل کے حل پہ پوری کوشش کرنی چاہئے۔تکلیف تو خان صاحب کو ہے باقی ہم سب تو باہر ہیں۔کوئی وزیر ہے کوئی مشیر ہے کوئی ممبر قومی اسمبلی کوئی ممبر صوبائی اسمبلی اور کوئی سینیٹر کوئی اپوزیشن لیڈر اور کوئی پارلیمانی لیڈر۔جس درویش کی وجہ سے یہ سب بنے ہیں وہ اس قیامت کی گرمی میں جیل میں ہے اور چوتھی گرمیاں اور چٹھی عید جیل میں گزارے گا اور ہم معاملات کو حل کرنے کے بجائے سطحی و فروعوئی باتوں کا شکار ہیں۔میں تو اپنے لیڈر کی رہائی کے لئے نریندرا مودی و نیتین یاہو یا اپنے بدترین دشمن سے بھی مزاکرات کروں بس عزت سے میرا لیڈر باہر آجائے۔مہربانی فرمائیں خان صاحب نے جس جس کو مزاکرات کا اختیار دیا ہے وہ مزید وقت ضائع نہ کریں۔ جتناوقت ضائع ہو گیا وہ کافی ہے۔



