ایم6موٹروے کی تعمیر کیلئےایشیائی ترقیاتی بینک اور این ایچ اے کے درمیان معاہدہ خوش آئند،علیم خان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ ایم6موٹروے کی تعمیر کیلئےایشیائی ترقیاتی بینک اور این ایچ اے کے درمیان معاہدہ خوش آئیند ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد۔جو منصوبہ30سال میں شروع نہ ہو سکا،اللہ کے کرم سے2سال کے عرصہ میں ہی شروع ہونے جا رہا ہے۔یہ شاہراہ کراچی تا سکھر کوریڈور کا "مسنگ لنک” ہے جو پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ اس کی تعمیر سے کراچی پورٹ سے ٹریفک پشاور اور گلگت تک موٹروے کے ذریعے باآسانی جا سکے گی۔306کلومیٹر طویل چھ رویہ موٹروے پر15انٹرچینج اور10سروس ایریاز تعمیر کیے جائیں گے۔اسلامی ترقیاتی بینک اور اوپیک فنڈ پہلے ہی تین مختلف سیکشنز کی فنانسنگ منظور کر چکے ہیں۔ انشاءاللہ اسے صرف2سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔

 

مزید خبریں

Back to top button