عہدہ نہیں،صرف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے ہیں،علیمہ خان

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہےکہ  ایسا نہیں کہ میں کسی عہدے کی اہل نہیں ہوں، ہم صرف  اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہیں، ہم  سے  زیادہ کمیٹڈ  اور قابل لوگ آگے  ہونے  چاہئیں۔

اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے  پر میڈیا سےگفتگو  میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی کے چیئرمین تھے ہیں اور  رہیں گے، بانی نے سیاسی جماعت بنانےکے لیے 30 سال لگائے، بانی کے ویژن کے مطابق پارٹی کو چلانا چاہیے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ میں کسی عہدے کی اہل نہیں ہوں، ہم صرف اپنے بھائی کا ساتھ دیتے ہیں، ہم سے زیادہ کمیٹڈ اور قابل لوگ آگے ہونے چاہئیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سارے لوگ خوف کا بت توڑیں، لوگوں کی پارٹی لیڈرز سے امیدیں ہیں کہ وہ کھڑے ہوں، ووٹ ڈالنے والوں کا حق ہوتا ہے وہ اپنے نمائندے سے سوال کرے، حکومت نے پارٹی کی منتیں کیں کہ 9 اپریل کو جلسہ نہ کریں، جب حکومت پر اتنا پریشر تھا تو ہماری لیڈر شپ کو کہنا چاہیے تھا کہ بانی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرو، حکومت مذاکرات کرتی رہے ہم پُرامن رہیں گے۔

علیمہ خان نے ایران امریکا مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سچ بول رہا ہے، اعتماد سازی تب ہوتی ہے جب دونوں فریقین کی نیت صاف ہو، پاکستان کیا کرسکے گا جب ایک طرف وہ اتفاق کرتے ہیں تو پیچھے سے ٹرمپ کچھ اور کہہ دیتا ہے، ٹرمپ اعتبار والی پارٹی نہیں لگ رہی۔

مزید خبریں

Back to top button