آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ شروع

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبھر میں قائم 13 حلقوں پر آج ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 17 کا غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 1692 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ  پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 1482 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے 149 پولنگ اسٹیشنز میں سے 34 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 3103 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 2409 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے 161 پولنگ اسٹیشنز میں سے 11 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 1766 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 1021 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے 162 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 327 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 223 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 83 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 14944لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 12693 ووٹ لے کر ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا جس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 1313 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 585 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 4614 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 2295 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 پولنگ اسٹیشنز میں سے 9 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1011 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 935 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 67 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 10389 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8785 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button