آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، عوام نے احتجاجی کال مسترد کر دی

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزاد جموں و کشمیر میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے جبکہ مختلف اضلاع میں کاروباری اور سماجی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔
بھمبر، مظفرآباد، کوٹلی، میرپور، نیلم اور دیگر اضلاع میں بازار، تجارتی مراکز اور دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں، جبکہ ٹریفک کی آمدورفت بھی معمول کے مطابق جاری رہی۔
شہری اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف دکھائی دیے اور کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے عوام نے احتجاجی کال کو مسترد کرتے ہوئے امن، استحکام اور معمولات زندگی کے تسلسل کو ترجیح دی۔
مختلف علاقوں میں عوامی سرگرمیاں جاری رہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے بھی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔



