افغان شہریوں نے طالبان کے معاشی ترقی کے دعوے مسترد کر دئیے

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغان شہریوں نے طالبان حکومت کے بہتر معیشت کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کے بہتر معیشت کے دعوے عوام کی روزمرہ زندگی کی حقیقتوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

افغانستان کے مقامی اخبار ہشت صبح کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر عائد پابندیوں اور انہیں معاشی سرگرمیوں سے دور رکھنے کے باعث افغان معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اخبار کے مطابق افغان مزدوروں کا کہنا ہے کہ طالبان کو معاشی ترقی کے دعوے کرنے سے پہلے عوام سے پوچھنا چاہیے کہ آیا وہ واقعی خوشحال ہیں یا نہیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی کے منتظم کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کی معیشت میں فعال شرکت کے بغیر افغان معیشت کی پائیدار بحالی ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button