افغانی صوبےنمروز میں بڑا دھماکہ: بی ایل ایف چیف اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کی اطلاعات

​نمروز: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)​افغانستان کے صوبہ نمروز کے دارالحکومت زرنج میں ایک مشکوک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں انتہائی اہم اہداف (High Value Targets) کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس کارروائی میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (BLF) کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ اور ان کے قریبی ساتھیوں کی ہلاکت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ‘اماج نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق، حملے کے فوراً بعد افغان طالبان نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور میڈیا کو جائے وقوعہ سے دور رکھا تاکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت چھپائی جا سکے۔

​ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی پر کیا گیا یہ حملہ ایک ‘پریسیشن اسٹرائیک’ (Precision Strike) تھی، جس میں گاڑی کی چھت کو نشانہ بنایا گیا اور اندر موجود تمام افراد موقع پر ہی ہلاک یا شدید زخمی ہو گئے۔ افغان طالبان نے ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جس سے اس شک کو تقویت مل رہی ہے کہ وہ کوئی اہم شخصیت ہے۔ نمروز کا یہ علاقہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے سرحدی سنگم پر واقع ہے، جو طویل عرصے سے بی ایل اے، بی ایل ایف اور جیش العدل جیسی تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہ رہا ہے۔

​دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرون حملے پر افغان طالبان نے تاحال خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور پاکستان پر کوئی الزام عائد نہیں کیا، کیونکہ حملے کی تصدیق کی صورت میں انہیں ان دہشت گرد عناصر کی اپنی سرزمین پر موجودگی کا جواب دینا پڑے گا۔ حال ہی میں پاکستان اور ایران کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافہ ہوا تھا اور دونوں ممالک نے ان گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔ اگر اللہ نذر بلوچ کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ بلوچستان میں دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگا۔ اس اہم ترین آپریشن کی مزید تفصیلات معظم فخر کے اس ویلاگ میں ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button