عادل بازئی کی گرفتاری، اسلام آباد میں زیر حراست پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 6 ہوگئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو بھی گرفتار کرلیا، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں زیر حراست پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست ارکان میں سینیٹر سیف اللہ نیازی، ارکان قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل، میاں احسن جمال، داوڑ خان، غوث محمد اور عادل بازئی شامل ہیں۔ بعض رپورٹس کے مطابق ان ارکان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے مطابق گرفتار ارکان میں عادل بازئی سمیت متعدد ارکان شامل ہیں اور انہیں اہل خانہ و وکلا تک رسائی دی جانی چاہیے۔

ادھر پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور مارچ کی کال کے باعث وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات بھی سخت کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں بھی سماعت مقرر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button