کراچی:ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے اہلکار کو کچل دیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) شہر قائد کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کینٹ کے قریب سڑک پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، حادثے  میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اہلکار ایئرپورٹ سے واپس گھر جا رہا تھا، موٹر سائیکل ڈمپر کے نیچے پھنس گئی تھی جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار  کر لیا گیا، ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 16 اکتوبر کو ایکسپائر ہو چکا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں موٹرسائیکل اور کار سوار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے حادثہ کاروں کی ریس کے دوران پیش آیا، دو کار سوار ریس لگا رہے تھے۔ اس دوران ایک کار نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ کار حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

موٹر سائیکل سوار اور کار سوار زخمی ہوئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جائے وقوع پر شیشے، آئل اور دیگر چیزیں موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ قرب و جوار سے سی سی ٹی وی حاصل کی جا رہی ہیں۔ واقعہ کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button