مٹھی:موٹرسائیکل حادثے میں پوسٹ آفس کا کلرک جاں بحق، شادی کا گھر ماتم میں بدل گیا

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)مٹھی نؤکوٹ روڈ پر پھانگھاڑیو چیک پوسٹ کے قریب رات گئے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک موٹرسائیکل پولیس لکڑے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار مٹھی پوسٹ آفس کا کلرک، طوطو میگھواڑ شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال مٹھی منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کے دماغ میں شدید چوٹ آئی تھی جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی۔

لاش جب بائی پاس کے قریب واقع ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ متوفی اپنے گاؤں ہیلاریو پیر گوٹھ میں بھانجے کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔
شادی کی خوشیاں لمحوں میں غم میں بدل گئیں اور پورے گاؤں میں سوگ کی فضا پھیل گئی۔

مزید خبریں

Back to top button