نیتن یاہو سانپ ہے جس نے امریکا کو جنگ میں دھکیل دیا: عباس عراقچی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سانپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا کو ایران کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا۔

عباس عراقچی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیتن یاہو اسرائیلیوں سے عبرانی زبان میں خطاب کرتے ہوئے اس بات پر فخر کرتے اور ہنستے ہیں کہ انہوں نے اسرائیل کی خاطر امریکا پر کس طرح اثرانداز ہو کر اسے اپنے مؤقف کا حامی بنایا، جبکہ انگریزی میں وہ عوامی سطح پر امریکی صدر کی قیادت کی تعریف کرتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ کو دھوکے میں رکھ کر اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے پر آمادہ کیا۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ 28 فروری کو اس وقت شروع ہوئی تھی، جب امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای سمیت اعلیٰ فوجی حکام شہید ہوئے۔

ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے کے مختلف حصوں میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جس کے باعث تنازع مزید پھیلتا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button