یمن کی موجودہ صورتحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں، یمن کی موجودہ صورتحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ باب المندب میں پیش آئے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اورخطے کے دیگرممالک کے درمیان پرانے تنازعات اور مسائل میں ہیں۔



