ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن کا معیار صرف وکٹیں لینے کی صلاحیت ہونی چاہیے، عاقب جاوید

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کا انتخاب صرف 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت کو مدنظر رکھ کر ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عاقب جاوید نے پروگرام "سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ” میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے کرکٹ سفر، پلیئر پاتھ ویز، سلیکشن معاملات، سینٹرل کنٹریکٹس، اکیڈمی سٹرکچر اور کرکٹ ڈیولپمنٹ پر اظہار خیال کیا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی قیادت میں ملک بھر میں کرکٹ کی ترقی کے لیے مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں غیر ضروری تجربات کی گنجائش نہیں، سلیکشن کا مرکز ٹیم کی میچ جیتنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے انتخاب میں کنڈیشنز، کمبی نیشن اور کھلاڑی کی ذمہ داری کو دیکھنا ضروری ہے، ہر بولر کو اپنی ذمہ داری اور ٹیم کی ضرورت کو سمجھنا ہوگا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کے پلیئر پاتھ وے میں نظم و ضبط، ریڈ بال کرکٹ اور اکیڈمی نظام پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔

نوجوان فاسٹ بولرز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کی درست مینجمنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اہم ہے۔ عامر جمال نے کیمپ میں اپنی رفتار، شارپنس اور طویل اسپیلز کی صلاحیت سے متاثر کیا۔

علی رضا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ وہ باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں، تاہم انہیں جلد بازی میں زیادہ ورک لوڈ نہیں دینا چاہیے، انہیں جسمانی طور پر مضبوط ہونے اور مرحلہ وار آگے بڑھنے کے لیے وقت درکار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button