اوکاڑہ میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )شیرگڑھ روڈ نزد فاطمہ رائس ملز کے قریب ٹریفک حادثہ تفصیلات کے مطابق دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیاجز کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید نوعیت کی انجریز کی وجہ سے جانبحق ہو گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا جانبحق ہونے والے کی شناخت تا حال نہ ہو سکی زخمیوں کی شناخت ساجد ولد محمد طفیل (20 سال تقریباً) اور ابو بکر ولد ندیم (17 سال تقریباً) ساکنان 3 ون ایل کے ناموں سے ہوئی ہے



