آزادکشمیرمیں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،کشمیر کے وارث آگئے!مریم نوازکابھی بلاول پرطنز

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے مخالف جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور کانپیں ٹانگ رہیں لیکن اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں میرپور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میرپور کی گھن گرج بتا رہی ہے شیر آ نہیں رہا شیر آچکا ہے، مظفر آباد میں ہزاروں افراد نے بارش میں کھڑے ہو کر نواز شریف کی تقریر سنی جبکہ آج میرپور میں گرمی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں میرپور باہر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے مخالفین کی دوڑیں بتا رہی ہیں، ان کی جو کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ بتا رہی ہیں، وہ خود بول رہی ہیں کہ مسلم لیگ(ن) نے آزاد کشمیر کی بازی آزاد کشمیر کے عوام کی مدد سے جیت لی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مظفر آباد جلسےمیں کہا میں کشمیر کی بیٹی ہوں تو لوگوں کو اس کی اتنی تکلیف ہوئی، جو نسلاً، خون اور خاندان اور دل سے کشمیری، سوچ سے کشمیری، دماغ اور روح سے کشمیری ہو تو اس کو کشمیری نہ کہوں تو کیا کہوں، میں آج میرپور یا کشمیر نہیں اپنے باپ دادا کے گھر آئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مریم کی والدین، دادا دادی اور نانا نانی بھی کشمیری ہیں اور محاورتاً نہیں خون سے کشمیری ہیں، آپ کے جذبے میں نظر آرہا ہے کہ اب کشمیر کے اصل وارث کشمیر آگئے ہیں۔



