بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ  پی کے)بھارتی روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا۔خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی روپیہ اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا اور ایک امریکی ڈالر پہلی بار97بھارتی روپے کا ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ اس سے پہلے مئی2026میں 96روپیہ96پیسے کی کم ترین سطح پر آیا تھا، خام تیل کی بڑھتی قیمتیں بھارتی روپے پر دباؤ کی بڑی وجہ ہے۔خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے روپیہ کو سہارا دینے کےلیے تبادلہ بازار میں مداخلت بھی کی۔

مزید خبریں

Back to top button