انٹرنیشنل کمپنیوں کاپاکستان میں توانائی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)انٹرنیشنل کمپنیوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں توانائی اور تیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کرلیا۔وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں کی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔انٹرنیشنل کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق ہوگیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی اور کریٹیکل منرلز کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر پیٹرولیم نے امریکی توانائی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے سی ای او احمد ولید سے ملاقات کی۔مورگن ہیوز انرجی اور تیجارہ کیپیٹل بلوچستان میں معدنیات کے منصوبوں پر مشترکہ کام کر رہی ہیں۔ مورگن ہیوز انرجی کے صدر نے پاکستان کے تیل و گیس کی موجودہ فیلڈز کی پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔علی پرویز ملک نے مقامی توانائی کی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر پیٹرولیم نے ویٹول ایشیا کے سی ای او کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی اور گوادر میں ویٹول کی جانب سے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Back to top button