ایک نہیں2نہیں بلکہ بیک وقت3شادیاں،بھارتی کیمرہ مین نے2سگی بہنوں اور انکی سہیلی کیساتھ’’پھیرے‘‘لے لئے

امروہا(جانوڈاٹ پی کے)بھارت میں شادی کا ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ سمیٹ لی۔ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں چند روز قبل شادی کی ایک تقریب ہوئی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ2سگی بہنوں اور ان کی ایک کزن نے سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے کیمرا مین سے شادی کی۔دھوریا گاؤں کی رہائشی اور سوشل میڈیا پر کانٹینٹ بنانے والی20سالہ ساروج،19سالہ ساوتری اور18سالہ سنتوش نے بتایا کہ انہوں نے17جولائی کو چامنڈا ماتا مندر میں اپنے کیمرامین وکاس عرف وِکو سے شادی کی۔اس شادی کا انکشاف تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہوا،تینوں خواتین نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک دوسرے سے الگ رہنا نہیں چاہتی تھیں۔



