بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مستونگ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگرد حملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر اظہار افسوس۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حملے کے زخمیوں بالخصوص ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے اس بزدلانہ حملے میں ملوث دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں لائے جائیں گے



