غفلت برداشت نہیں!کرنٹ لگنے سے شہریوں کی ہلاکتیں،وزیر اعلیٰ اپنی ہی حکومت کے ادارے پر برس پڑیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اربن فلڈنگ،رودکوہی اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام انسانی اور مکینکل وسائل بروئے کار لانے کا حکم،کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو نوٹس لینے کی ہدایت۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں،کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لئے شدید خطرہ بن چکے ہیں
۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت،عوام کو بارش اور فلڈ کی صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے مساجد، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اعلانات کرانے کا حکم ، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ طور پر محفوظ بنانے کی ہدایت،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی انتظامیہ کو خستہ حال اور بوسید ہ عمارتوں کا جائزہ لینے اور رضاکارانہ طور پر خالی کرانے کی ہدایت۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامون سون کے دوران صوبہ بھر میں مین ہول، گٹراور گڑھے وغیرہ محفوظ بنانے کاحکم ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی والدین کواپنے بچوں کوسیلابی صورتحال میں خطرناک مقاما ت جانے سے روکنے کی اپیل
سانپ کاٹنے اور پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے پیشگی ازالے کیلئے کلینک آن ویل متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی ہدایت
ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں اربن فلڈنگ اور رود کوہی سے متعلق پیشگی اطلاعات پہنچانے اوربروقت انخلاء کی ہدایت
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرہ سے پیش نظر پیشگی انخلاء کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری میں اعلانات کرکے سیاحوں کولینڈسلائیڈنگ کے خطرات سے پیشگی آگاہ کرنے کا حکم
پی ڈی ایم اے، واسا، ریسکیو1122، لوکل گورنمنٹ اور این ڈی ایم اے سے مکمل اشتراک کار کی ہدایت



