سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 1,800 روپے سستا ہوگیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1,800 روپے کم ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے مقرر ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,543 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔