جون سے جنگ میں شدت آنے کے بعد امریکی حملوں میں 53 ایرانی شہری شہید ہوئے،ایرانی وزارتِ صحت

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایران کی وزارتِ صحت کے مطابق 27 جون سے اب تک ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں کم از کم 53 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ میں شدت آنے اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے خاتمے کے بعد امریکی حملوں میں 590 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمان کے مطابق، فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے  اب تک 18 امریکی فوجی ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button