طلبہ کے احساسات اور کوششوں سے سو فیصد متفق ہوں،تعلیمی نظام دھاندلی زدہ اور مہنگا ہے،راہول گاندھی

نیودہلی(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی لوک سبھا میں لیڈر آف دی اپوزیشن اور کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی نے بھارتی تعلیمی نظام پر سخت تنقید کی اور اس نظام کو دھاندلی زدہ اور مہنگا قرار دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم طلبہ کے احساسات اور کوششوں سے سو فیصد متفق ہیں، طلبا کے ساتھ کچھ روز پہلے جو کچھ کیا گیا اس کے نتائج تو ہونے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام نہ صرف دھاندلی زدہ بلکہ ناقابل برداشت حد تک مہنگا ہوچکا، داخلوں کے امتحان کیلئے سرکاری تعلیمی بجٹ جتنی رقم ہی خرچ کرنی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ داخلوں کے امتحان کیلئے اتنا زیادہ خرچہ خاندانوں سے لوٹ مار کرنا ہے۔
راہول گاندھی نے کہا کہ اتنی رقم بٹور کر پھر طلبا کو بتاتے ہیں کہ پرچہ لیک ہوگیا ہے، ہمارے نوجوانوں کے سڑکوں پر نکلنے کی یہ وجہ بالکل جائز ہے۔



