ایران نے کسی جہازکو نشانہ بنایاتو پُلوں اوربجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے،ٹرمپ کی پھردھمکی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے کسی جہاز کو نشانہ بنایا تو پُلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے۔اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ کرے گا تو امریکا جواب میں ایران کے پلوں اوربجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملہ چاہے میزائل، راکٹ ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے ہو، امریکا ہر ایسے حملے کے بدلے ایران کے ایک پل یا پاور پلانٹ کو تباہ کرے گا۔



