ایران امریکا کشیدگی تیل’’پی‘‘گئی،نیاریکارڈ قائم

تہران(جانوڈاٹ پی کےا)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ) کی قیمت 3.12 فیصد اضافے کے بعد 87.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 3.75 فیصد بڑھ کر 94.76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔



