نیتن یاہو کو امریکا میں گرفتار نہیں ہونے دیں گے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو امریکا میں کسی بھی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اگر نیتن یاہو امریکا آتے ہیں تو ان کی امریکا میں موجودگی کے دوران گرفتاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے کہا تھا کہ اگر بنیامین نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آتے ہیں تو ان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر شہر کے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جا رہی ہے۔
نیتن یاہو کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کے تناظر میں زیرِ بحث ہے، تاہم امریکی صدر کے تازہ بیان نے اس معاملے کو نئی سیاسی اہمیت دے دی ہے۔



