مشرقِ وسطیٰ میں گریٹ گیم؛ سعودی عرب کے گرد گھیرا تنگ!

خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)مشرقِ وسطیٰ میں گریٹ گیم کا سنسنی خیز رخ! یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی تجارتی ناکہ بندی کا بڑا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد بحیرہ احمر اور باب المندب میں سعودی تیل کی سپلائی اور تجارت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ دوسری طرف، ایران اور امریکہ کی جنگ نویں روز بھی جاری ہے اور امریکی سینٹ کام نے ایرانی علاقوں پر نویں مرتبہ بمباری کی ہے۔
تاہم، سب سے بڑا سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ ایران اپنے گرد موجود امریکی تباہ کن بحری جہازوں (Destroyers) کو نشانہ کیوں نہیں بنا رہا؟ مبصرین کے مطابق، ایران کو خدشہ ہے کہ امریکی جہازوں پر حملے سے ‘ال آؤٹ وار’ (کھلی جنگ) شروع ہو جائے گی جس کا براہِ راست فائدہ اسرائیل کو پہنچے گا۔ ادھر پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین 10 روزہ سیز فائر کی تجویز پیش کی ہے۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، سنسنی خیز انڈر اسٹوری کے لیے نیچے لنک پر کلک کریں!




