امریکا نے اردن میں ہلاک2فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی،مجموعی تعداد17ہوگئی

عمان(جانوڈاٹ پی کے)امریکا نے ایران کی کارروائیوں کے دوران اردن میں ہلاک ہونے والے اپنے دو فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی۔امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ فرسٹ لیفٹیننٹ ٹائلر جیمز فیہان اور 19 سالہ ازابیلا گونزالز (پرائیویٹ) شامل ہیں۔یہ دونوں اہلکار اردن میں داعش کے خلاف ایک امریکی مشن کا حصہ تھے۔دوسری جانب ہفتے کے روز امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا تھا کہ یہ دونوں سروس ممبران اردن میں ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنے۔امریکی فوج کے مطابق ایران کے ساتھ شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 17 ہوگئی۔



