یحییٰ سنوار کے بعدخلیل الحیا حماس کے نئے لیڈر منتخب

غزہ(جانوڈاٹ پی کے)حماس نے خلیل الحیا کو گروپ کے نئے لیڈر کے طور پر منتخب کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے یحییٰ سنوار ک شہادت کے بعد خلیل الحیا کو اپنا نیا لیڈر مقرر کیا ہے۔حماس کے سابق رہنما یحییٰ سنوار اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں شہید کردیے گئے تھے۔فلسطینی گروپ کے سابق ڈپٹی چیئرمین خلیل الحیا نے حماس کے سابق سیاسی رہنما خالد مشعل کے خلاف مقابلے میں اندرونی ووٹنگ میں کامیابی حاصل کی۔



