پاکستانی فری لانسرز نےایک سال میں1.76ارب ڈالر کما کرتاریخ رقم کردی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان فری لانسرز نے کہا ہے ایک مالی سال کے دوران 1.76 ارب ڈالر کما کر تاریخ رقم کرد، پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا) کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا ہے کہ فری لانسرز نے حکومت پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی محنت لگن اور کاوشوں سے ملک کے لیے قمیتی زرمبادلہ کمایا۔
انہوں نے اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال 26-2025ء کے دوران فری لانسر نے ملک کے لیے 1.76 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2024-25ء میں 984 ملین ڈالر تھا اس طرح صرف ایک سال میں فری لانسرز نے اپنی کاوشوں سے زرمبادلہ آمدن میں78فیصد اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فری لانسرز کے کمائے ہوئے زرمبادلہ نے ملکی میکرو اکنامک اشاریوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، فری لانسرز قیمتی زرمبادلہ کمانے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں کی ادائیگی کے ذریعے پاکستان کی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرہے ہیں۔ پاکستان کی فری لانسنگ کمیونٹی اقتصادی ترقی کے ایک اہم محرک بن گئی ہے جس کی برآمدی آمدنی کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔



