اوکاڑہ،بالی ڈکیت گینگ کاسرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار،ساڑے6لاکھ بھی برآمد

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )تھانہ چوچک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت اقبال عرف بالی ، شمعون اور فیاض عرف فاجو کے ناموں سے ہوئی،ملزمان کے قبضہ سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز معہ گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں دوران انٹیروگیشن ملزمان نے درجنوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف بھی کیا دریں اثناء اعجاز منشیات فروش کو بھی گرفتار کیا گیا اس کے قبضہ سے30لیٹرشراب برآمد ہوئی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



