ایرانی حملوں میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک، سینٹ کام نے تصدیق کر دی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہو گیا، جس کے بعد حالیہ کشیدگی میں امریکی فوجی جانی نقصان میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 18 جولائی کو شمالی عراق میں جاری ایک فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار لاپتا ہو گیا تھا، جو بعد ازاں ایرانی ڈرون حملے میں ہلاک پایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران جائے وقوعہ سے امریکی فوجی کی انسانی باقیات برآمد کی گئیں، جس کے بعد اس کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی سینٹرل کمانڈ نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی تھی۔

امریکی فوج کی جانب سے تازہ بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کرتی دکھائی دے رہی ہے، جبکہ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button