چین نے گندلےپانی کوصاف پینے کے پانی میں بدلنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا،دیکھ کرآپ بھی حیران ہو جائیں

بیجنگ (جانوڈاٹ پی کے)چین نے ایک جدید پورٹیبل واٹر پیوریفیکیشن ڈیوائس متعارف کرا دی ہے، جو مختلف آبی ذرائع سے حاصل ہونے والے پانی کو صاف اور قابلِ استعمال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ موبائل واٹر پیوریفیکیشن یونٹ کنویں، سیلاب، دریا، پہاڑی چشموں، زیرِ زمین پانی اور حتیٰ کہ نلکے کے پانی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈیوائس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کے لیے پائپ لائن منقطع کرنے یا کسی پیچیدہ تنصیب کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ماہرین کے مطابق یہ آلہ ہلکا، آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس کا استعمال بھی نہایت سادہ ہے، جس کے باعث یہ گھروں، زرعی فارموں، تعمیراتی مقامات، کیمپنگ اور دیگر بیرونی سرگرمیوں کے لیے موزوں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قدرتی آفات، سیلاب یا دیگر ہنگامی حالات میں، جب صاف پانی کی فراہمی متاثر ہو جائے، تو یہ پورٹیبل ڈیوائس فوری طور پر مختلف ذرائع سے پانی صاف کرکے استعمال کے قابل بنانے میں مدد دے سکتی ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی آسان ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button