کینجھر جھیل میں کراچی کی رہائشی خاتون ڈوب کر جاں بحق

ٹھٹھہ(رپورٹ:جاوید لطیف میمن)کینجھر جھیل میں کراچی کی رہائشی خاتون ڈوب کر جاں بحق۔کراچی شہر کے علاقہ کورنگی کے رہائشی افراد کینجھر جھیل پر سیر وتفریح کے لئے آئے ہوئے تھے جس میں ایک 35 سالہ خاتون نور بانو زوجہ سردار شاھ جھیل کے گہرے پانی نہاتے ہوئے ڈوب گئی جنکی لاش ایدھی کے رضاکاروں اور مقامی لوگوں نے گہرے پانی سے نکال لی جبکہ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول اسپتال مکلی منتقل کیا جہاں سے لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی کورنگی روانہ کردی گئی سول اسپتال مکلی میں خاتون کی لاش دیکھ کر ان کے شوہر اور خاندان کے دیگر افراد دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے

مزید خبریں

Back to top button