مالی میں فوجی قافلے پرحملے میں کم ازکم70اہلکارہلاک

بماکو(جانوڈاٹ پی کے)مالی میں ایک فوجی قافلے پرحملے میں کم ازکم70اہلکارہلاک ہوگئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ حملہ ملک کے شمالی و وسطی علاقوں میں جاری شورش کے کے دوران پیش آیا جہاں شدت پسند گروہ اور مسلح تنظیمیں کئی برسوں سے سرگرم ہیں۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملہ اچانک گھات لگا کر کیا گیا جس میں فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے خودکار ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔مالی کی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں اضافی دستے روانہ کر دیے گئے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
🇲🇱 Mali. A convoy of government troops and the Russian African Corps was ambushed, – @Exilenova_plus
The attack involved Tuaregs. Reuters reports that the convoy was accompanied by 200 Russian Armed Forces personnel and 100 government troops. pic.twitter.com/yzjQzNDkGK
— MAKS 26 🇺🇦👀 (@Maks_NAFO_FELLA) July 13, 2026



