ایران کاایک ہی دن2امریکی ایم کیونائن ڈرون مارگرانے کا دعویٰ

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک ہی دن میں دو امریکی ایم کیو نائن ڈرون مارگرانے کا دعویٰ کردیا۔ترجمان ایرانی فوج کے مطابق ایک ڈرون بوشہر اوردوسرا اہواز میں دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا۔ آج گرائے جانے والے امریکی ڈرونز کی تعداد دو ہوگئی۔ جمعرات کو بھی ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون کو ملکی حدود میں داخل ہونے پر مار گرایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا،ایران کے نئے میزائل انتہائی تیز رفتاری سےہدف کی جانب بڑھتے ہیں اورہدف کونشانہ بنانے سے پہلے اپنی پوزیشنز کو مختلف انداز سے تبدیل کرتے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل نےدعویٰ کیا کہ روس نے ایران کو حساس انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں،سابق روسی انٹیلی جنس افسر نےامریکی اخبار کو بتایا کہ روس ایران کےساتھ محدود نوعیت کی معلومات کا تبادلہ کرتا ہےجن میں امریکی فوجی بحری جہازوں اورطیاروں کی جگہ بھی شامل ہے۔



