کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کی مبینہ اشتعال انگیز ویڈیو سامنے آگئی

مظفر آباد(جانوڈاٹ پی کے)کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان کی منصوبہ بندی کے تحت اشتعال انگیزاور گمراہ کن گفتگو کی ویڈیو سامنے آگئی۔کالعدم ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ اشتعال انگیزی، گمراہ کن بیانیے اورمسلح جتھوں کے ذریعے پر تشدد سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ امان نے آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ ( بیٹھک)میں سکیورٹی فورسزپرحملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو کچھ بلوچ (بیٹھک) میں کیا یہاں بھی کرسکتے ہیں اور کریں گے،ہمارے مطالبات ہماری مرضی کے مطابق حل ہوں گے۔
🚨کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے سردارامان کا ایک بار پھر اسٹیج سے سکیورٹی فورسز کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال… pic.twitter.com/ofXRHROMkc
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 18, 2026



