دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن سکواڈز کا اعلان

ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے

لاہور(جانوڈاٹ  پی کے )دورہ سری لنکا کیلئے پاکستان ویمن سکواڈز کا اعلان۔ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے اسکواڈز 15 ، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گی۔فاطمہ ثناء کی عدم دستیابی میں ٹی ٹوینٹی سیریز میں منیبہ علی قیادت کریں گی۔فاطمہ ثناء ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں دی ہنڈرڈ میں شرکت کریں گی۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹی ٹوینٹی ٹیم میں 8 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ایمان نصیر، حمنہ بلال، ماہم انیس ، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی، شوال ذوالفقار، ام ہانی اور وحیدہ اختر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ایمان نصیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے ابھی ٹی ٹوینٹی ڈبیو کرناہے۔ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں 23 ، 25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔سکواڈ میں شامل ماہم انیس اور سائرہ جبین نے ون ڈے ڈبیو نہیں کیا۔پاکستان ون ڈے سکواڈ میں کپتان فاطمہ ثناء، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس اور مومنہ ریاست شامل۔منیبہ علی،نجیہہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شمس، سائرہ جبین اور سدرا امین شامل،سیدہ عروب شاہ ، تسمیہ رباب ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل۔پاکستان ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں کپتان منیبہ علی ، عائشہ ظفر، ایمان نصیر، ایمان فاطمہ اور حمنہ بلال شامل۔ماہم انیس ، مومنہ ریاست، نجیہہ علوی ، نشرہ سندھو، سائرہ جبین اور شوال ذوالفقار شامل۔تسمیہ رباب ، طوبی حسن ، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل۔پاکستان سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button