سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد کا فوج پر تنقید کرنےو الوں کو منہ توڑ جواب

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمد خان نے پاک فوج پر تنقید کرنے والون کومنہ توڑ جواب دے دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاک فوج دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہی ہے،ڈیورنڈ لائن کی بات کی گئی ،اس پر سوال اٹھایا گیا،مولانا آئیں دلیل سے بات کرتے ہیں،بلوچستان کے معاملے پر بہت سےعالمئ تصدیق شدہ شواہد مل چکے ہیں
کلبھوشن یادیو کے کیس ایک مثال ہے ،انڈین ایجنسیوں کا کردار سامنے آچکا ہے۔ہم ایک لاکھ سے اوپر جانوں کی قربانی دے چکے ،چوک چوراہوں،امام بارگاہوں مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے کیسے بات کریں نہیں کرسکتے مولانا آپ نے شہدا سے متعلق ایک بات کہی،آپ کہتے تھے شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے تو پھر اب یہ تبدیلی کیوں،فارم سنتالیس کی بھی بات ہوئی، پنجاب اسمبلی کا کسٹوڈین ہوں،بارہا کہہ چکا ہوں سینتس درخواستیں آئی جن کو پوری طرح دیکھا گیا،مولانا کا فارم سنتالیس کا شکوہ شاید کے پی میں تحریک انصاف کی حکومت سے ہے ان کی زیادہ سیٹیں وہاں ہیں۔



