شاہنواز بھٹو کی41ویں برسی پرصاحبزادی سسئی بھٹوکی خاتون اول آصفہ بھٹو کے ہمراہ والد کی قبر پر حاضری

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چھوٹے بیٹے شاہنواز بھٹو کی41ویں برسی پر ان کی صاحبزادی سسئی بھٹو نوڈیرو پہنچ گئیں۔

سسئی بھٹو خاتون اول آصفہ بھٹو کے ہمراہ نوڈیرو ہائوس میں اپنے والد کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور بعد میں گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر شاہنواز بھٹو کی مزار پر حاضری دیکر پھول چڑھائے اور دعائیں کیں. یہاں بھی آصفہ بھٹو ان کے ہمراہ تھیں جبکہ بعد میں وہ اپنی خاندانی زمینوں پر بھی گئیں.

دوسری جانب شاہنواز بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے نوڈیرو ہاؤس میں قرآن خوانی کرائی گئی جس میں رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، اعجاز لغاری اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

واضح رہے کہ سسئی بھٹو دو روز قبل بیرون ملک سے پاکستان پہنچی ہیں اور اس کا استقبال بھی بختاور بھٹو نے کیا تھا.

مزید خبریں

Back to top button