وکلا ایکشن کمیٹی کاعدالتی چھٹیوں کے بعدوکلاتحریک چلانے کااعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وکلا ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے پریس کانفرنس میں علی احمد کرد کی سربراہی میں وکلا تحریک چلانے کی قرارداد منظور کرنے کا اعلان کر دیا۔حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی تعطیلات کے بعد وکلا تحریک کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، جبکہ وکلا نے قرارداد کا متن بھی میڈیا کے سامنے پڑھ کر سنایا۔قرارداد میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ ججز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار خوفناک حد تک تباہ کن ہے اور ججز کا انٹرویو ایک مذاق بن چکا ہے۔علی احمد کرد نے کہا کہ ساتھیوں کے اصرار پر بادلِ نخواستہ تحریک کی سربراہی قبول کی، اب معاملہ صرف 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم تک محدود نہیں رہا، بلکہ لوگوں کا سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔



