وزیراعظم سے طلال چودھری کی ملاقات، وزارت داخلہ سے متعلق امور پر بات چیت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ داخلہ سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے بھی ملاقات کی، جس میں ملک میں مون سون بارشوں کی صورتحال اور ہنگامی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مون سون کے دوران صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) کے ساتھ رابطوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر میں مون سون کے دوران ہنگامی ردعمل کی تیاریوں، پیشگی اطلاع (Early Warning) نظام کو مکمل فعال بنانے اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ جاری تعاون سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام احتیاطی اور پیشگی انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں تاکہ ممکنہ سیلابی یا بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کا مؤثر انداز میں سامنا کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button