پاکستان کی سلامتی و استحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمن نے پوری قوم کا دل دکھایا،حنیف عباسی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں، نظریہ پاکستان پر قائم رہنا ہی قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی قربانیاں پوری قوم کی مشترکہ امانت ہیں، پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہادتوں کی بدولت ہی آج پاکستان قائم ہے۔

حنیف عباسی نے مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری قوم کا دل دکھا، قومی مفاد کے معاملات پر سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج گزشتہ 35 سال سے مسلسل حالت جنگ میں ہے، سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کا دفاع کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کے خلاف دشمن عناصر سے ملنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا، قومی سلامتی اور ملکی مفاد سب سے مقدم ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button