پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس 2200 سے زائد پوائنٹس گر گیا


کراچی(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 553 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مندی رہی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 2314 پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 927 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔