بلوچستان میں پنجابیوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟

لاہور(خصوصی رپورٹ)بلوچستان کئی دہائیوں سے شورش، بدامنی اور سیاسی کشیدگی کا شکار رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بعض مسلح حملوں میں پنجابی مسافروں، مزدوروں اور سرکاری ملازمین کو شناخت کے بعد نشانہ بنانے کے واقعات نے پورے ملک میں تشویش پیدا کی ہے۔ یہ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ آخر پنجابیوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟۔اس سوال کا جواب کئی سیاسی، تاریخی اور سکیورٹی عوامل میں پوشیدہ ہے۔
بلوچ علیحدگی پسند تنظیمیں، جن میں بعض گروہ شامل ہیں، یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اور ریاستی ادارے بلوچستان کے وسائل پر کنٹرول رکھتے ہیں اور ان کی نمائندگی زیادہ تر پنجاب سے منسلک ریاستی ڈھانچے کے ذریعے ہوتی ہے۔ اسی سوچ کی بنیاد پر یہ گروہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے عام شہریوں، مزدوروں، سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کو ریاست کی علامت سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔
اس کے پیچھے محرکات کیا ہے،مکمل تفصیل جاننے کیلئے دیکھئے سینئر اینکر پرسن توصیف خان کا تجزیہ!




