چھاچھرو میں سی آئی اے پولیس کی دو بڑی کارروائیاں،آداب سپاری گٹکا کی24ہزار پڑیاں برآمد،6ملزم گرفتار

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی /جانو ڈاٹ پی کے) ایس ایس پی تھرپارکر عارف عزیز کی ہدایات پر منشیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سی آئی اے تھرپارکر پولیس نے چھاچھرو میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے آداب سپاری گٹکا کی مجموعی طور پر 24 ہزار پڑیاں برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو لانگ جیپیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے چھاچھرو تا مبارک رند روڈ پر عارب کی ڈانی کے قریب چیکنگ کے دوران رجب علی ولد خدابخش نہڑی، قمرالدین ولد علی محمد نہڑی اور محبت علی ولد کریم داد نہڑی، ساکنان چھاچھرو سٹی، کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آداب سپاری گٹکا کی 14 ہزار پڑیاں برآمد کیں۔ اس موقع پر رجسٹریشن نمبر BB-7730 والی لانگ جیپ بھی قبضے میں لے لی گئی۔ دوسری کارروائی میں سی آئی اے پولیس نے چھاچھرو۔عمرکوٹ روڈ پر گاؤں نیوپرو کے قریب رحیم ولد الف، محمد سومار ولد لکمیر کلر اور میر محمد ولد پنیل کلر، ساکنان گاؤں کاٹو، تحصیل عمرکوٹ، کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے آداب سپاری گٹکا کی 10 ہزار پڑیاں برآمد کر لیں۔ اس کارروائی کے دوران رجسٹریشن نمبر BC-0203 والی لانگ جیپ بھی تحویل میں لے لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ چھاچھرو میں سرکاری مدعیت میں کرائم نمبر 38/2026 بجرم دفعہ 8 ایس ایس پی ایم گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو لاک اپ میں بند کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button